Tuesday, October 15, 2024
Homeپاکستانوزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا...

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، غیر ملکی سرمایہ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، غیر ملکی سرمایہ پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراطلاعات ، وزیرخزانہ،وزیر داخلہ وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف وزیر آبی وسائل، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز شریک ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی گئی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اینٹی اسمگلنگ پر بریفنگ دی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا، فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق ملکرکام کررہےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کیے، دورہ متحدہ عرب امارات کارگر ثابت ہوا، فوجی اور سول افسران ایس آئی ایف سی سے متعلق ملکرکام کررہےہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے، ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری سے متعلق بہترین کردار ادا کررہی ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس میں عرب امارات کے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments