Saturday, June 29, 2024
پاکستانشہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

اردو انٹرنیشنل ( مانٰیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

شہلا رضا کا انتخاب پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) کے کانگریس ممبران نے کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کےکانگریس ممبران کے علاوہ ملحقہ ڈیپارٹمنٹس نے بھی حصہ لیا۔

یہ اجلاس سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے طلب کیا تھا، اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے،کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں متفقہ طور پر شہلا رضا کو صدر منتخب کیا گیا، شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

شہلا رضا اس قبل پی ایچ ایف کی بطور نائب صدر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

اس کے علاوہ شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ ہاکی فیڈریشن کے دوسرےگروپ کا اجلاس رانا مجاہد کی سربراہی میں جمعرات کو اسلام آبادمیں ہوگا۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...