Thursday, January 16, 2025
HomeTop Newsچیف آف آرمی سٹاف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...

چیف آف آرمی سٹاف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

Published on

چیف آف آرمی سٹاف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچے جہاں شاہی محل آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سربراہ پاک فوج کا خیرمقدم کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی و عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل سٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع،پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادرممالک کے تاریخی مضبوط تعلقات کواجاگرکیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے لیے گرمجوشی پر مبنی جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ سعودی وزیر دفاع، معاون وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this