
Shahzeb Rind wins the KC52 World Karate Championship
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ کے سی- 52 جیت لی۔
شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کردوسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ شاہ زیب رند تین بار قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔
شاہ زیب کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ، شاہ زیب رند نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔