Friday, October 4, 2024
HomeTop Newsشاہ محمود کی رہا نہ ہوسکے، نظربندی کا حکم جاری

شاہ محمود کی رہا نہ ہوسکے، نظربندی کا حکم جاری

شاہ محمود کی رہا نہ ہوسکے، نظربندی کا حکم جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے جو پنڈی پولیس چیف کی سفارش پر جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی سی کے احکامات میں کہا گیا ہےکہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور ان سے تفتیش درکار ہے لہٰذا ان کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے جاتے ہیں۔

واضح رہےکہ سائفر کیس میں عمران خان کے شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی، ان کے وکلا نے آج ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کے بعد آج شاہ محمود کی جیل سے رہائی کا امکان تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments