ایس سی او کانفرنس: غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت

0
105

ایس سی او کانفرنس: غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کیلئے خط لکھا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں لکھا گیا کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے جس کے لیے حکومت پاکستان نے مندوبین کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت کا محدود رکھنے پر غور کریں۔

دفتر خارجہ نے غیر ملکی سفارت کاروں کو اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری پلان کو فالو کریں۔

دفتر خارجہ نے خط میں مزید کہا کہ وزارت خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔