Schedule for U-19 Asia Cup 2025 released-ACC
ایشین کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور کوالیفائر ٹو جگہ بنا رہے ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا آغاز 12 دسمبر کو کوالیفائر تھری کے خلاف کرے گی روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 14 دسمبر کو دبئی میں ہوگا جبکہ گرین شرٹس 16 دسمبر کو کوالیفائر ون کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔




