Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالساف انڈر17 چیمپیئن شپ: پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 سے برابر

ساف انڈر17 چیمپیئن شپ: پاکستان اور بھوٹان کا میچ 3-3 سے برابر

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ساف انڈر17چیمپئن شپ 2024 کا 9واں ایڈیشن تھمپو بھوٹان میں جاری ہے ، جس میں بنگلہ دیش، بھوٹان ، انڈیا ، مالدیپ، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں کھیل رہی ہیں ۔

ساف انڈر17 چیمپیئن شپ میں آج قومی ٹیم کا مقابلہ 2017 کی چیمپیئن بھوٹان سے ہوا دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے تیس منٹ جال کی تلاش میں گیند کو سست روی سے چاروں جانب گھمایا اور اسی کوشش میں کھیل کے 34 ویں اور 35 ویں منٹ میں قومی ٹیم کے یکے بعد دیگرے دو شارٹس ہدف سے چوک گئے۔ لیکن بھوٹان نے اسی دوران میچ کا پہلا گول داغ کر ابتدائی برتری حاصل کرلی لیکن پاکستان نے اس کا بھرپور جواب دیا اور کھیل کے 38 ویں منٹ میں برابری کردیا ۔ پاکستان کی جانب سے برابری کا گول خبیب خان نے کیا ۔

SAFF Under-17 Championship: Pakistan and Bhutan draw 3-3
SAFF Under-17 Championship: Pakistan and Bhutan draw 3-3

اس گول کے بعد بھوٹان کی رفتار میں ایک بار پھر تیزی آئی اور وہ جال کی تلاش میں ایک بار پھر بے چینی سے چاروں جانب دوڑے اور ان کا ایک شاٹ گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گیا اور یوں پہلا ہاف 1-1 سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی پاکستان کے سبحان کریم نے دوسرا گول داغ دیا جس سے اسکور 2-1 ہوگیا ۔ کھیل کے 56ویں منٹ میں بھوٹان نے پاکستان کا ایک شاٹ سیو کیا اور بلآخر دونوں ٹیموں کی کامیابی کی سر توڑ کوششوں کے باوجود یہ میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا۔ پاکستان کی جانب سے تیسرا گول عبدالصمد نے 67 ویں منٹ میں کیا ۔

پاکستان اپنے گروپ کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 25 ستمبر کو کھیلے گا جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ 30 ستمبر کا اختتام پذیر ہوگی ۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this