Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsصائم ایوب نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا...

صائم ایوب نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا ڈالی

صائم ایوب نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا ڈالی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بلے باز صائم ایوب نے بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی نصف سنچری کی خشکی کو ختم کیا۔

صائم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن شرف الاسلام کے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر یہ سنگ میل عبور کیا۔

اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے اوپننگ بلے باز نے 76 گیندوں پر اپنی ہاف سچری مکمل کی، انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

صائم ایوب نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز مارچ 2023 میں افغانستان کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کیا، جبکہ ان کا ٹیسٹ ڈیبیو اس سال کے شروع میں پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ہوا تھا۔

وہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں 0 اور 33 کے اسکور کے ساتھ واپس آئے دریں اثنا، 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں، انہوں نے کبھی بھی 50 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کیا ان کا سب سے زیادہ اسکور 49 تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے دن 158/4 کے مجموعی اسکور بنائے نائب کپتان سعود شکیل 57* (92) جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نے 24* (31) رنز بنائے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments