Monday, January 13, 2025
Homeکھیلساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں...

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ 23 فروری کو فاطمہ جناح پارک (ایف نائن)اسلام آباد میں ہوگی۔ گزشتہ روز چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر)سلطان محمود ستی نے چیمپئن شپ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

چیمپئن شپ میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ نیپال، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سینئر اینڈ انڈر 20 کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں انڈر 20 کے مقابلے 23 فروری کو دن دس بج کر 40 منٹ شروع ہونگے یہ ریس 8 کلو میٹر پر مشتمل ہوگی جبکہ مینز سینئر کیٹگری کے مقابلے دن ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہونگے۔ یہ ریس 10 کلو میٹر پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا پاکستان میں منعقد ہونا پاکستانی عوام کے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Latest articles

لاس اینجلس، انجلینا جولی نے آگ کے متاثرین کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس...

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو 5-2 سے شکست دے کر ہسپانوی سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے ہسپانوی...

مسلح گروپوں کے ذریعے شام کی تعمیر ممکن نہیں، احمد الشرع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 711 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے آج کاروباری ہفتے کا مثبت...

More like this