Friday, July 5, 2024
بین الاقوامیRussia Ukraine War News - امریکا اور اس کے اتحادیوں کی روس...

Russia Ukraine War News – امریکا اور اس کے اتحادیوں کی روس کو میدان جنگ میں سٹریٹجک شکست دینے کی خواہش پوری نہیں ہو گی، روسی صدر

امریکا اور اس کے اتحادیوں کی روس کو میدان جنگ میں سٹریٹجک شکست دینے کی خواہش پوری نہیں ہو گی، روسی صدر – Russia Ukraine War News

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک میدان جنگ میں روس کو سٹریٹجک شکست دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں، اگرہمارے ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا تو ہم تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے اپنے دورہ ویتنام کے دوران پریس کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ مغرب کو اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ روس کو شکست دینا اس کے عوام کے اتحاد کی وجہ سے ناممکن ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے مغربی ممالک کے ساتھ روس کی کشیدگی میں اضافہ ہو رہاہے۔

Russia Ukraine War News – انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بظاہر توقع کرتے ہیں کہ ہم کسی وقت خوفزدہ ہوجائیں گے

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بظاہر توقع کرتے ہیں کہ ہم کسی وقت خوفزدہ ہوجائیں گے،ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ میدان جنگ میں روس کو سٹریٹجک شکست دینا چاہتے ہیں۔ روس کے لیے اس کا مطلب روسی ریاست کا خاتمہ ہے۔ اس کا مطلب روسی ریاست کی ہزار سالہ تاریخ کا خاتمہ ہے جو ممکن نہیں۔روسی صدر نے اعتراف کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق کسی بھی تنازع کےپوری انسانیت کے لیے سنگین نتائج ہوں گے، لیکن انھوں نے موقف اختیار کیا کہ اگر ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا تو روسی حکومت تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہوگی۔

Russia Ukraine War News – س سوال کے جواب میں کہ کیا روس اپنے جوہری ڈاکٹرائن کو تبدیل کر کے اس میں پیشگی جوہری حملے کے امکان بارے شق شامل کر سکتا ہے

اس سوال کے جواب میں کہ کیا روس اپنے جوہری ڈاکٹرائن کو تبدیل کر کے اس میں پیشگی جوہری حملے کے امکان بارے شق شامل کر سکتا ہے، صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دے کر کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کسی پیشگی حملے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس دشمن کے جوابی حملے میں تباہ ہونے کی ضمانت موجود ہے۔

مزید تازہ ترین جیو پولیٹیکل خبریں تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...