Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

روس-یوکرین تنازع: ٹرمپ، یوکرین کا ردعمل اور پیوٹن کا جنگ کو مذاکرات یا طاقت سے ختم کرنے کا انتباہ

1 minute read
WhatsApp Image 2025-09-04 at 4.03.14 AM

پیوٹن کا یوکرین کو مذاکرات یا طاقت سے جنگ ختم کرنے کا انتباہ:
دورہ چین کے اختتام پر پیوٹن نے بیجنگ میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی سے ملاقات کا امکان رد نہیں کرتے لیکن نتیجہ خیز ہونی چاہیے اگر دانشمندی کا مظاہرہ کیا گیا تو مذاکرات سےجنگ ختم ہو سکتی ہے۔
روسی صدر نے دوٹوک کہا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ ہتھیاروں سےختم کریں گے۔

ٹرمپ کی پالیسیوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کا رویہ امن کےلیے سنجیدہ لگ رہا ہے صدر ٹرمپ کی حکومت کا حل تلاش کرنے کا خلوص نظر آ رہا ہے روشنی کی ایک کرن دکھائی دے رہی ہے دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کا خیال ترک کرنا ہو گا زیلنسکی ماسکو آئیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

ماسکو نے ایسے اقدامات کیے جو اُنہیں پسند نہ آئے، تو اس کے نتائج سامنے آئیں گے، ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین کے معاملے پر ایک مبہم مگر سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے ایسے اقدامات کیے جو اُنہیں پسند نہ آئے، تو اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن روسی صدر کو اُن کی حکومت کے مؤقف کا پہلے ہی علم ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہمیرے پاس صدر پیوٹن کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ میرا مؤقف کیا ہے، اور وہ کوئی نہ کوئی فیصلہ کریں گے، جو بھی ان کا فیصلہ ہوگا، ہم یا تو خوش ہوں گے یا ناخوش، اور اگر ہم ناخوش ہوئے، تو آپ چیزیں ہوتے دیکھیں گے۔
ٹرمپ کا یہ بیان پیوٹن کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ماسکو میں ملاقات کے لیے تیار ہیں، جو کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ ختم کرانے کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کا حصہ ہے۔

پیوٹن کے بیان پر یوکرین کا ردعمل:
یوکرینی وزیر خارجہ آندریئی سیبیہا نے پیوٹن کے بیان کے جواب میں کہا کہ سات ممالک کی طرف سے ایسی ملاقات کے لیے سنجیدہ تجاویز موجود ہیں، اور زیلنسکی کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

Right now, at least seven countries are ready to host a meeting between leaders of Ukraine and Russia to bring an end to the war. Austria, the Holy See, Switzerland, Türkiye, and three Gulf states.

These are serious proposals and President Zelenskyy is ready for such a meeting… pic.twitter.com/b19VquSEFU

— Andrii Sybiha 🇺🇦 (@andrii_sybiha) September 3, 2025

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پیوٹن جان بوجھ کر ایسے ناقابل قبول مشورے دے کر سب کو الجھاتے رہتے ہیں، روس کو امن عمل میں سنجیدہ بننے پر مجبور کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہی واحد راستہ ہے۔

روس-یوکرین تنازع: امن معاہدے کے لیے پُرعزم ہوں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے لیے پرعزم ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی راہ ابھی ہموار نہیں ہو سکی۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی دونوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “فی الحال دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ نہیں، لیکن ہم یہ معاہدہ کر کے دکھائیں گے۔”
ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ میں جاری خونریزی پر ناخوش ہیں مگر امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد اس معاملے پر مزید بات چیت کریں گے، خاص طور پر اس کے بعد کہ اگست میں الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ان کی ملاقات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئی تھی۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق، صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے فون پر گفتگو جمعرات کو متوقع ہے۔

شمالی کوریا کا خود مختاری کے دفاع کے لیے روس کی کوششوں کی ‘مکمل حمایت’ کرنے کا اعلان:
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بیجنگ میں ملاقات کے دوران طویل مدتی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت کی، جبکہ کم نے ماسکو کو ’’مکمل‘‘ حمایت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات بدھ کے روز بیجنگ میں ہوئی، جہاں انہوں نے دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں شرکت کی۔
اس ملاقات میں پیوٹن نے کہا کہ روس ہمیشہ ان قربانیوں کو یاد رکھے گا جو شمالی کوریائی فوجیوں نے ماسکو کی یوکرین جنگ کے لیے دی ہیں۔
کم نے زور دیا کہ شمالی کوریا ماسکو کی مدد کو اپنا ’’برادرانہ فرض‘‘ سمجھتا ہے اور کہا کہ اس کا ملک روس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی کوششوں کو ’’مکمل‘‘ طور پر سپورٹ کرے گا۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان چوتھی دوطرفہ ملاقات تھی۔ اس سے قبل پیوٹن اور کم نے گزشتہ سال پیونگ یانگ میں ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی تیسرے فریق کے حملے کی صورت میں دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو عسکری مدد فراہم کرنا لازمی ہے۔
کم نے اس بین الریاستی معاہدے کو ’’مکمل ایمان داری‘‘ سے نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی روس کی مدد کو ’’برادرانہ فرض‘‘ سمجھتے ہیں۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا نے گزشتہ اکتوبر سے اب تک تقریباً 15,000 فوجی اور ہتھیار روس کی جنگی مدد کے لیے بھیجے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین کی جنگ میں تقریباً 2,000 شمالی کوریائی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریملن کے مطابق، بیجنگ ملاقات کے دوران پیوٹن نے کہا کہ شمالی کوریا نے کم کی ہدایت پر روس کے کورسک ریجن میں یوکرینی فوجیوں کے خلاف فوجی تعینات کیے۔

Tags: america china north korea Putin russia Trump ukraine war zelensky

Post navigation

Previous: چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ
Next: زلزلہ متاثرین کے لی پاکستان سے١٠٥ٹن امداد طورخم کے راستے افغانستان روانہ

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.