Monday, January 6, 2025
Homeکھیلفٹ بالرونالڈو کا برازیل فٹبال کنفڈریشن کی صدارت کے لیے انتخابات لڑنے کا...

رونالڈو کا برازیل فٹبال کنفڈریشن کی صدارت کے لیے انتخابات لڑنے کا اعلان

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برازیل کے لیجنڈری فٹبالر رونالڈو نے ملک کی فٹبال کنفیڈریشن کی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 48 سالہ سابق اسٹار فٹبالر نے پیر کے روز اپنے فیصلے کا اظہار کیا۔

رونالڈو، جو 1994 اور 2002 کے ورلڈ کپ میں برازیل کی فتح کا حصہ رہے، نے کہا کہ وہ 2026 میں موجودہ صدر ایڈنالڈو روڈریگز کی جگہ لینے کے لیے امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔

رونالڈو نے برازیل کے اسپورٹس چینل گلوبو ایسپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“ان بے شمار وجوہات میں سے جو مجھے فٹبال کنفیڈریشن کا صدر بننے کی ترغیب دیتی ہیں، سب سے اہم یہ ہے کہ میں اس وقار اور عزت کو بحال کرنا چاہتا ہوں جو سیلیکاؤ (برازیل کی قومی ٹیم) کے پاس ہمیشہ رہا ہے اور جو آج کمزور ہو چکا ہے۔”

رونالڈو، جو ماضی میں مشہور کلبز بارسلونا ، انٹر میلان اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ رہ چکے ہیں، نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی موجودہ ہسپانوی فٹبال کلب ریال ویلاڈولڈ میں موجود حصہ فروخت کرنے کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہا:
“ہم جلد ہی ممکنہ فروخت پر بات چیت مکمل کر لیں گے، اور یہ میری صدارتی امیدواری میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گا۔”

رونالڈو اس سے قبل برازیل کے کلب کروزیرو میں 90 فیصد حصص کے مالک تھے، جنہیں انہوں نے 2024 کے اوائل میں فروخت کر دیا تھا۔

Latest articles

افغان نائب وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جراتمند لیڈر قرار دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے نو...

جیک گریلیش کو ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے لڑنا ہوگا: سٹی منیجر پیپ گارڈیولا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا...

بھارت سے ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انسانی میٹا پنیو وائرس (HMPV) کا پہلا کیس...

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان...

More like this