Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیاسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملہ منصوبے کے مطابق کامیاب رہا :...

اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملہ منصوبے کے مطابق کامیاب رہا : حسن نصراللہ

Published on

spot_img

اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملہ منصوبے کے مطابق کامیاب رہا : حسن نصراللہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں سرگرم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیل پر حملہ منصوبے کے مطابق مکمل کیا گیا ہے تاہم مزید حملوں کا امکان بھی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسرائیل پر کیے گئے حملوں کے بعد کہی ہے۔

حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر کیے گئے راکٹ اور ڈرون حملوں کے اثرات ونتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھنے کی مزید ضرورت ہے یا نہیں۔

خیال رہے حزب اللہ نے اتوار کے روز اپنے کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے جواب کے طور پر اسرائیل پر حملے کیے ہیں۔ کمانڈر فواد شکر کو اسرائیل نے ایک حملے میں بیروت میں قتل کر دیا تھا ، یہ واقعہ حماس سربراہ اسماعیل کی 31 جولائی کو تہران میں ہلاکت سے محض چند گھنٹے پہلے ہوا تھا۔

حسن نصراللہ نے اتوار کی شام اپنے ٹی وی خطاب میں کہا ‘حزب اللہ اپنے منصوبے کے مطابق اپنے حملے کے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں کے پیشگی حملوں نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔

خیال رہے حسن نصراللہ نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ ساڑھے دس ماہ کے دوران اتوار کے روز شدید ترین لڑائی اور حملوں کے تبادلے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ٹی وی سکرین سے خطاب کیا ہے۔

حزب اللہ نے اتوار کے روز تل ابیب میں اسرائیل کے اہم ترین ایئر پورٹ بن گورین سمیت کئی اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔ ان اہداف میں سول انفراسٹرکچر کے علاوہ فوجی و شہری نوعیت کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ حزب اللہ کے اتوار کے روز کے حملوں کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ یہ ہیڈ کوارٹرز تل ابیب سے شمال میں ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جبکہ لبنانی سرحد سے 110 کلو میٹرکے فاصلے پر ہے۔

حسن نصراللہ اپنے خطاب میں کہہ رہے تھے کہ ‘اتوار کے روز کیے گئے حملوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اسرائیل کو دوبارہ بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح‌ رہے کہ ایک دن میں حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی علاقے میں یہ سب سے بڑی تعداد میں داغے گئے میزائل تھے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this