Friday, July 5, 2024
Top Newsمسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر 10 سال نااہلی کی قرارداد آج...

مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر 10 سال نااہلی کی قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی

مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر 10 سال نااہلی کی قرارداد آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں مسلح افواج کے خلاف بد نیتی پر مبنی اور منفی پروپیگنڈا کرنے پر عوامی عہدے سے ایک دہائی کی نااہلی سمیت سخت سزا کے مطالبے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

سینیٹ کے ایجنڈے کے مطابق جس کی ایک کاپی ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے، نگران وزرا سینیٹ میں متعدد بل پیش کریں گے، اس کے علاوہ پارلیمان کے ایوان بالا کے سامنے قراردادیں اور موشنز بھی پیش کی جائیں گی، اجلاس دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

پیش کی جانے والی قرراردادوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامناد خان تنگی کی قرارداد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

دیگر خبریں

Trending

پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے

0
پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے پرندوں کو عام طور پر ہماری زمین کی صحت کا پیمانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ماحولیاتی نظام...