Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیل حماس جنگاسرائیلی حملے کا ’فیصلہ کن‘ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی...

اسرائیلی حملے کا ’فیصلہ کن‘ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

Published on

spot_img

اسرائیلی حملے کا ’فیصلہ کن‘ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے میزائلوں کی بوچھاڑ کے جواب میں اسلامی جمہوریہ پر حملہ کیا تو وہ “فیصلہ کن اور افسوسناک” جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دفتر نے ان کے حوالے سے بتایا، “خطے کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہوئے ایران اسرائیل کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور افسوسناک جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔”

ادھر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اردن، مصر اور ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے۔

اس امر کا اعلان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کیا۔

ترجمان کے مطابق: ’’یہ دورہ نسل کشی، ظلم اور جارحیت کے خاتمے کے لیے” خطے کے ممالک تک ایران کی سفارتی رسائی کا ایک حصہ ہے۔‘‘

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this