اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رینجرز فٹ بال کلب نے تصدیق کی ہے کہ گول کیپر جیک بٹ لینڈ کوٹانگ کے اندرورنی حصے میں خون بہنے کی وجہ سے آئبروکس اسٹیڈیم میں سیلٹک کے خلاف ہونے والےاہم میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔31 سالہ انگلینڈ کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کو ابتدائی علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، اور وہ اب گھر پر آرام کر رہے ہیں۔
جیک بٹ لینڈ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی حالت کے بارے میں بتایا اور کہا، “مجھے اپنی ٹانگ میں بہت زیادہ خون بہنے کی شکایت ہوئی، جس کے لیے اسپتال میں میرا علاج ضروری تھا، لیکن شکر ہے، اب سب کچھ قابو میں ہے، اور میں جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا، “یہ انجری بدقسمتی سے ایسے وقت پر آئی جب میں کلب کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دینے کے لیے پُرعزم تھا، لیکن اب میری توجہ کھلاڑیوں کی حمایت کرنے اور جلد از جلد دوبارہ فٹ ہونے پر مرکوز ہے۔”
رینجرز کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ جیک بٹ لینڈ ان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سیلٹک کے خلاف میچ کو اسکاٹش پریمیئرشپ میں بہت اہمیت دی جاتی ہے، اور ان کی عدم موجودگی ٹیم پر اثر ڈال سکتی ہے۔