Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو...

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

Published on

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

145 رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو سخت محنت کرنا پڑی کپتان ریلی روسو نے 19ویں اوور میں مجموعی اسکور کا تعاقب کیا جبکہ محمد عامر نے قیمتی 11* رنز بنائے۔

اس جیت کے ساتھ گلیڈی ایٹرز نے اپنی تیسری جیت درج کی اور ملتان سلطانز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں تین فتوحات حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی.

تعاقب کے آغاز میں جیسن رائے، نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 205.55 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 18 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

رائے ،کے ساتھ کھیلنے والے سعود شکیل، آج دوسرے اوور میں نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے دریں اثنا خواجہ نافے کو رومان رئیس نے آؤٹ کر دیا وہ صرف 9 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے۔

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

ٹیم کو ابتدائی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا لیکن ریلی روسو،نے کپتان کے طورشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، 89.47 کے مستحکم اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 38 گیندوں پر 34 رنز کے نا قابل شکست اسکور کیے شیرفین ردرفورڈ ن، نے نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 29 رنز بنائے لیکن وہ بالآخر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہو گئے.

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

عامر ،183.33 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ پر 6 گیندوں پر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ٹیم نے 7.58 کے رن ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 18.2 اوورز میں 139/7 کے مجموعی اسکور کے ساتھ اپنی اننگز کا اختتام کیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم اور شاداب نے دو جبکہ حنین اور رومان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

قبل ازیں اسلام آباد نے پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 138 رنز کا مجموعی اسکور ہی بنا سکی .

یونائیٹڈ نے اپنی اننگز کا مضبوط آغاز کیا تیسرے اوور میں ایلکس ہیلز ،نے لگاتار دو چھکے لگائے تاہم اسپنر نے جوابی وار کرتے ہوئے انہیں اگلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔

ہیلز اپنی مختصر اننگز میں ایک چوکا لگانے میں کامیاب رہے انہوں نے9 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

ابتدائی نقصان کے بعد سلمان علی آغا نے کولن منرو کے ساتھ مل کر 40 رنز کی شراکت داری کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا ابرار احمد نے آٹھویں اوور میں منرو کوپویلین کی راہ دکھائی یہ جوڑی 69 رنز کا مجموعی اسکور ہی بنا سکی منرو ،نے 22 گیندوں پر 20 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔

سلمان ، یونائیٹڈکی طرف سے 23 گیندوں پر 33 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

یونائیٹڈ کو اہم پریشانی کا سامنا کرنے کے بعد عماد وسیم، اور جارڈن کاکس، نے محتاط انداز میں چھٹی وکٹ کے لیے شراکت قائم کی لیکن ان کی شراکت زیادہ دیر نہ چل سکی.

انہوں نے مجموعی اسکور میں صرف 18 رنز کا اضافہ کیا اس سے پہلے کہ ابرار نے 16 ویں اوور میں عماد کو آؤٹ کیا جو 15 گیندوں پر9رنز بنانے میں کامیاب رہے دوسری طرف کاکس، 14 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد 18 ویں اوور میں پویلین لوٹ گئے.

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار اور محمد وسیم جونیئر نے تین جبکہ حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ریلی روسو، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this