Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsکوئٹہ: گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، خاتون سمیت 2 بچے جاں...

کوئٹہ: گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق

Published on

کوئٹہ: گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ، ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچےجاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کےنتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث پے در پے 3 دھماکوں میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گیس لیکیج کے باعث پہلا دھماکا بھابڑا بازار میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث بچوں کی والدہ کا جسم بھی 50 فیصد جھلس گیا، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا دھماکا وارث خان کے علاقے آریہ محلے میں ہوا، آگ لگنے کے باعث 5 افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانچوں زخمی افراد کو بےنظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گیس لیکیج کے باعث تیسرا دھماکا ٹینچ آبادی نمبر 2 میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں عبداللہ اور حسن نامی شہری شامل ہیں۔

Latest articles

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب...

سابق وزیراعظم نے عدالت سے معافی مانگ لی، نااہلی ختم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر...

سہ فریقی سیریز:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ...

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے...

More like this