Thursday, January 23, 2025
HomeTop Newsرینجرز کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور...

رینجرز کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور منشیات برآمد

Published on

رینجرز کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور منشیات برآمد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب رینجرز نے اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں میں رواں برس بھی کروڑوں روپے کی منشیات اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان رینجرز (پنجاب) نے ملک گیر اینٹی اسمگلنگ آپریشنز میں بھرپور کردار نبھایا اور رواں برس کے دوران بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اسمگلنگ کے ناسور کی بیخ کنی کا سلسلہ جاری رکھا۔

سال 2024 میں اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق، پاکستانی سرحدی علاقوں کی نگرانی کے دوران پنجاب رینجرز نے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 5 کروڑ 79 لاکھ روپے مالیت کی 41.382 کلوگرام ہیروئین برآمد کر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ افغانستان اور ایران سے اسمگل شدہ سامان صوبہ پنجاب بھیجنے کی کوششیں ناکام بنائیں۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اشیائے خور و نوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس، ڈیزل، منشیات سمیت مجموعی طور پر 25 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کیا۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) مستقبل میں بھی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Latest articles

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

More like this