Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپنجاب:جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ...

پنجاب:جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کا ووٹ کاسٹ

Published on

پنجاب:جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کا ووٹ کاسٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا کے مطابق پنجاب بھر کی 43 جیلوں میں 65 ہزار سے زائد قیدی ہیں، ان میں صرف 1500 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا، پنجاب کی جیلوں میں قید قیدیوں نے بھی عام انتخابات 2024 کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

ووٹ کاسٹ کرنے والے قیدیوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق صوبے کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

جیلوں میں قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو الیکشن کمیشن کی جانب سے خط لکھا گیا تھا۔

صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے جنہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے قیدیوں سے کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروایا اور الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوا دیئے گئے ہیں، قیدیوں کے ووٹوں کے نتائج کو الیکشن کمیشن جاری کرےگا۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین ”الیکشن سٹی” قائم کیا ہے، کسی بھی خرابی کی صورت میں متبادل ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹریٹ کے اندر جدید ٹیکنالوجی سے مزین ”الیکشن سٹی” قائم کیا ہے جہاں سے میڈیا کو 855 حلقوں کے نتائج بلاتعطل اور فوری جاری کئے جا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وٹس ایپ، ای میل اور فیکس کے ذریعے انتخابی نتائج کی وصولی کے حوالے سے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تعطل کے نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر کام کرے گا، یہ سسٹم ایسے علاقے جہاں پر کنکٹیویٹی کے مسائل ہیں وہاں پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای ایم ایس دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی طور پر پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے نتائج فوٹو کے ذریعے لئے جائیں گے جو فارم۔
45 کیلئے ریٹرننگ آفیسر کو بھجوایا جائے گا، اگر کہیں پر کنکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے تو وہاں پر نتائج کی ترسیل آف لائن ماڈیولز کے ذریعے ہو گی۔ تمام حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم۔45 کی تصویر بنائیں اور اسے اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھجوائیں، ریٹرننگ آفیسر یہ نتائج فارم۔47 پر مرتب کرکے میڈیا کو جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر نتائج شیئر کرنے کیلئے میڈیا وال بنائی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے الیکشن سٹی میں پانچ میڈیا والز بنائی گئی ہیں جہاں پر قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج مسلسل اپ ڈیٹ کئے جائیں گے.

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...