Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانحکومت پنجاب کا 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

Published on

حکومت پنجاب کا 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پری و سیزن اسموگ کے خاتمے کے حوالے سی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لانگ،شارٹ اور مڈ ٹرم بنیادوں پرانسداد اسموگ کے بارے میں سیکٹورل ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدف مقرر کردیا ، 30 جون کچرے میں کمی، ایئر کوالٹی میں بہتری اور شجرکاری میں اضافے کاابتدائی مرحلہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، تمام گاڑیوں کا سالانہ معائنہ ہوا کرےگا،تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مقامی سطح پر سولر پینلزکی تیار ی پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، انڈسٹری کی مکمل میپنگ اور زوننگ کی جائے گی،30 جون تک لاہور میں سڑکوں کے کنارے 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نصاب میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوستی کے مضامین شامل کئے جائیں گے، ایکو انٹرن شپ پروگرام بھی شامل ہے، تمام بھٹوں کو 100 فیصد جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کے اہداف شامل کیے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے تین بڑے شہروں میں شجرکاری اور گرین ڈویلپمنٹ منصوبہ کا آغاز کیاجائے گا اورہر محکمے میں سموگ کوآرڈینیشن یونٹ کے قیام اور منتخب اضلاع میں سموگ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے کلین ایئر اور اسموگ ایپ شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this