اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60 کروڑ روپے مل گئے، پروگرام کے تحت بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے، 21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود جانے کی ہدایت کر دی، ارکان اسمبلی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کو وزیراعلیٰ کی طرف سے مبارکباد کا لیٹر بھی دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی پہلی قسط اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے، اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں، دعا اورخواہش ہے کہ ہر بےگھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔