پنجاب حکومت کی جانب سے آج صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے آج صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔