Friday, July 5, 2024
Top Newsوزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر...

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دینے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے رائیڈرز کی فلاح کا سوچا تھا، رائیڈرز کے لیے محفوظ سفر بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا حادثات میں سر کی چوٹ سے بچنے کے لیے صرف ہیلمٹ کافی نہیں ہوتا، رائیڈرز اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں، حادثات میں ہونے والے نقصانات کی بہت فکر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام رائیڈرز کے پاس سیفٹی گیئر ہوناچاہیے، تمام رائیڈرز مقررہ اسپیڈ سے زیادہ تیز موٹر سائیکل نہ چلائیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں قسطوں پر دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قسطوں پر موٹرسائیکل کے 25 ہزار روپےکی ڈاؤن پیمنٹ حکومت جمع کرائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں نہیں تھی تو سوچتی تھی محنت کش بچوں کے لیے کچھ کرنا ہے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...