رہنما پختون تحفظ موومنٹ و سابق ایم این اے علی وزیر ایک بارپھر گرفتار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پختون تحفظ موومنٹ و سابق ایم این اے علی وزیر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی گرفتار کیا گیا ہے،علی وزیر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے نکلتے ہوئے پنجاب پولیس و سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا ۔
علی وزیر کو پولیس و سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علی وزیر کو دو ماہ بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی گرفتار کیا گیا۔
علی وزیر کی تین ایف آئی آرز میں ضمانت منظور ہونے کے ساتھ ساتھ تھری ایم پی او میں رہائی کے باوجود گرفتار کیا گیا ۔
علی وزیر کو 3 اگست 2024 کو اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد پمز اسپتال ایمز جنسی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مقامی پولیس کے مطابق علی وزیر کو پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ضلع جہلم منتقل کردیا گیا ہے ۔
علی وزیر کو راولپنڈی ضلع جہلم کے ڈپٹی کمشنر نے تھری ایم پی او کے 15 دنوں کیلئے نظر بند کردیا ہے۔