Thursday, January 16, 2025
Homeپاکستانتحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Published on

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے ایک اہم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کر دی. شیر افضل مروت گزشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت سےقومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کی جہاں شیر افضل مروت سے متعلق فیصلہ کیا گیا، پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں (آج) جمعہ کو باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شیر افضل مروت مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی بیانات دیے ہیں اور ایک بیان میں انہوں نے مبینہ طور پر پارٹی کے بانی کے بارے میں ’تضحیک آمیز تبصرے‘ کیے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئی بھی لیڈر پارٹی سے بالاتر نہیں ہے اور باقی تمام رہنما اگر پارٹی لائن سے تجاوز کرتے ہیں تو ان کا بھی یہی حشر ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت جو تنازعات پھیلانے کے لیے مشہور ہیں، نے الزام لگایا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب دونوں پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی سازش کر رہے تھے، پی ٹی آئی نے عوامی طور پر ان کے ریمارکس سے خود کو الگ کر لیا تھا، جبکہ شیر مروت نے انہیں اپنی ذاتی رائے کے طور پر مسترد کر دیا تھا، حالانکہ وہ ان پر قائم رہے۔

اسی طرح شیر افضل مروت نے پارٹی کے بڑے لوگوں پر بھی تنقید کی تھی جن پر انہوں نے اپنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے محروم کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز وہ شخص تھے جنہوں نے عمران خان کو سعودی سفیر کی جانب سے افضل مروت کی سپریم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی پر تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this