بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری
دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلیں منظور کرلی گئیں،اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ہوگیا.
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس سے بری کردیا ہے.
ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا .
سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا .
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے آج ہی مرکزی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.