Monday, October 7, 2024
Homeپاکستاننواز شریف نے (ن) لیگ کی مرکزی قیادت کو مری میں طلب...

نواز شریف نے (ن) لیگ کی مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا،اہم فیصلے متوقع

نواز شریف نے (ن) لیگ کی مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا،اہم فیصلے متوقع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم ‏نواز شریف نے (ن) لیگ کی تمام مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں لیگی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں.

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments