Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsبلے کا نشان واپس لینے کے لئے پی ٹی آئی کا سپریم...

بلے کا نشان واپس لینے کے لئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

Published on

بلے کا نشان واپس لینے کے لئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورت سے رجوع کر لیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔تحریک انصاف نے اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی۔

گذشتہ روز بلے کے نشان کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنایا اور الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلا کا نشان واپس لے لیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے 26 دسمبر کو پی ٹی آئی کی درخوست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا، مگر الیکشن کمیشن نے انکو سننے بغیر عدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا ، جس پر عدالت کا حکم امتناع واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں کی سماعت ہوئی،بدھ کے روزپشاور ہائی کورٹ نے جسٹس اعجاز خان الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ کے 26 دسمبر آرڈر پر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قانون ہے جس انتخابی نشان پر پچھلے انتخابات لڑے اگلے بھی اس پر لڑے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل اتمانخیل عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس اعجاز نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ کے دلائل ہم نے سننے ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ میں سماعت سننے کے لئے آیا ہوں،قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابی نشان لینے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کا قانون ہے جس انتخابی نشان پر پچھلے انتخابات لڑے اگلے بھی اس پر لڑے جائیں، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کا پوسٹ مارٹم تو نہیں کرسکتی۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2013 اور 2018 انتخابات بیٹ کے نشان پر لڑے ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی درخواست کو منظور کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناع واپس لے کر االیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کردیا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this