Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے پہلی جیت اپنے نام...

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے پہلی جیت اپنے نام کر لی

Published on

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے پہلی جیت اپنے نام کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9کے 23ویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر 6 میچوں کی شکست کا سلسلہ ختم کردیا۔

لاہور نے 163 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے شاندار باولنگ کامظاہرہ کیا یونائیٹڈ نے اپنی اننگز کے ابتدائی مراحل میں تیزی سے اپنی وکٹیں گنوا دیں کیونکہ شاداب خان، کی ٹیم نے ایک مشکل صورتحال کا سامنا کیا۔

پہلا دھچکا شاہین آفریدی ،کےپہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز کو آوٹ کرنے سے لگا آغا سلمان، نے کچھ ہی دیر میں زمان خان کی باولنگ پر صرف 4 رنز کا اضافہ کیا۔

بیٹنگ سائیڈ مسلسل جدوجہد کرتی رہی کیونکہ شاداب پرفیکٹ یارکر کے ذریعے کلین بولڈ ہو گئے کولن منرو، عماد وسیم، اور جارڈن کاکس بھی بہت جلد پویلین لوٹ گئے .

اعظم خان، اور فہیم اشرف، نے 35 رنز کی شراکت قائم کی اعظم ، کو آؤٹ کرنے کے باوجود نسیم شاہ، نے دو باراننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی.

نسیم، نے شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہونے سے قبل 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے جنہوں نے پی ایس ایل کی اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

فہیم ،نےاپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی لیکن زمان، نے رومان رئیس، کو آؤٹ کر کے یونائیٹڈ کی اننگز کا خاتمہ کر دیابائیں ہاتھ کے کھلاڑی 31 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمان نے 4/37 کے اعداد و شمار کے ساتھ ختم کیا جبکہ شاہین نے 2/32 حاصل کیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دفاعی چیمپئنز نے راسی وین ڈیر ڈوسن، کی نصف سنچری کی بدولت ایک مسابقتی مجموعی اسکور کیامہمان ٹیم کو اپنی اننگز کے مایوس کن آغاز کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے اپنے اوپنرز صاحبزادہ فرحان ، اور فخر زمان ، کو بیٹنگ پاور پلے میں کھو دیا.

قلندرز کی بیٹنگ لائن اپ کو ایک اور دھچکا لگا جب چھٹے اوور میں شائی ہوپ، آؤٹ ہوئے اور ساتویں اوور میں ان کا مجموعی اسکور 30/3 پر تھا.

قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، نمبر 5 پر میدان میں اترے۔

انہوں نے تیز بلے بازی کے ساتھ ایک مختصر جوابی حملہ کیا 11ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ ،کے اپنے ہم منصب شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے اس سے پہلےآفریدی، نے وین ڈیر ڈوسن، کے ساتھ 46 رنز کی تیز شراکت قائم کی۔

آفریدی،نے چار چھکے لگا کر 14 گیندوں پر 30 رنز بنائے.

دھچکے کے باوجود ڈوسن، نے اننگز کو مستحکم رکھا انہوں نے سکندر رضا اور احسن حفیظ بھٹی کے ساتھ 18ویں اوور میں مختصر شراکت قائم کی۔

وان ڈیر ڈوسن، قلندرز کے لیے 44 گیندوں پر 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر کے طور پر سامنے آئے جس میں چار چوکےاور 4 چھکے شامل تھے۔

رومان رئیس، نے پی ایس ایل 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ، حنین شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، اور شاداب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وان ڈیر ڈوسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...