پی ایس ایل 9: مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ اعظم خان ایک خاص ٹیلنٹ ہیں

0
172
PSL 9: Azam Khan is a special talent, says Mike Hesson اعظم خان ایک خاص ٹیلنٹ ہیں
PSL 9: Azam Khan is a special talent, says Mike Hesson

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہارڈ ہٹر بلے باز اعظم خان، ایک خاص ٹیلنٹ ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ نے اعظم کی تعریف کی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے کھیل میں مزید مستقل مزاجی لائے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم، اسپنرز اور پیسرز دونوں پر حملہ کر سکتے ہیں ان میں وہ صلاحیت ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہے۔

ہیسن نے مزید کہا کہ اعظم ،پر مزید کام کرنا باقی ہے کیونکہ وہ ابھی تک پورے تیار نہیں ہیں اگر وہ مزید مستقل مزاجی لاتے ہیں تو دنیا کی ہر ٹیم اسے چن لے گی۔

دریں اثنا، ہیسن نے پی ایس ایل میں اپنے تجربے پر بھی روشنی ڈالی جس سے وہ پوری طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

“میں پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوں پی ایس ایل میں اسپن باؤلنگ کا ٹیلنٹ کافی زبردست ہے پاکستان کو پاور ہٹرز پر تھوڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ہیسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور اپنے کھلاڑیوں سے بہترین فائدہ اٹھانے کے طریقوں کے بارے میں بات کیاسلام آباد کی کامیابی کا راز ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ساتھ سینئرز بھی ہیں جو خود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ہماری ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ جاننا ہے کہ کون سا کھلاڑی مدد کرسکتا ہے اور وہ کیا کردار ادا کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پلے آف شیڈول کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ سلطانز 14 مارچ کو کوالیفائر 1 میں پشاور زلمی سے جبکہ 15 مارچ کو ایلیمینیٹر میں گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل