اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے لیگ 1 میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو تولوز کو 3-0 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پی ایس جی اپنے ہوم میچز میں ناقابل شکست رہا اور 32 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہے۔ میچ میں پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس، لوکاس بیرالڈو، اور وچینہا نے گول کیے۔
میچ کا پہلا گول35ویں منٹ میں جواؤ نیویس نے ایک خوبصورت والی شاٹ کے ذریعے کیا، دوسرا گول دوسرے ہاف میں لوکاس بیرالڈو نے ریباؤنڈ پرکرکے برتری کو دگنا کیا اور بھر متبادل کھلاڑی وچینہا نے تیسرا گول انجری ٹائم میں رینڈل کولو میوانی کے بہترین کراس پر گول کرکے پی ایس جی کی فتح پر مہر ثبت کردی۔
پی ایس جی نے اس جیت کے بعد 32 پوائنٹس حاصل کر لیے اور دوسرے نمبر پر موجود اے ایس موناکو سے چھ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔ پی ایس جی اس وقت یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں بنڈس لیگا کے لیڈرز بائرن میونخ اور سیری اے کی یووینٹس کے ساتھ ناقابل شکست ٹیموں میں شامل ہے۔
پی ایس جی 30 نومبر کو نانٹیس کی میزبانی کرے گا جبکہ ٹولوز، جو اس وقت 15 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے، 1 دسمبر کو آکسیری کا سامنا کرے گا۔
یہ جیت پی ایس جی کے لیے اہم ثابت ہوئی، خاص طور پر منگل کو چیمپیئنز لیگ میں بائرن میونخ کے خلاف ایک بڑے میچ سے پہلے۔