Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsبھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ، مودی دہشت گرد کے...

بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ، مودی دہشت گرد کے نعرے بلند

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

فرانس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پیرس کی سڑکوں پر کشمیریوں نے مودی دہشت گرد، دہشت گرد کے نعرے لگائے۔

شدید بارش کے باوجود پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر سراپا احتجاج بنے رہے اور مسلسل گئی گھنٹوں تک مودی اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

اس موقع مظاہرے میں شامل پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فرانس حکومت نے بھارتی وزیراعظم نرنیدہ مودی کو اس کانفرنس میں مدعو کیا ہے ان چاہئے کہ وہ اس پوچھیں کہ کہ مقبوضہ کشمیر ایک طرف کشمیری نوجوانوں کی نسلکشی کررہا ہے اور دوسرے طرف وہ جدید ٹیکنالوجی کےلئے دوروز کانفرنس میں کیا لینے آیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر آصف جرال کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پاکستانی جھنڈے اور بھارت مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہی ہیں اور پُرامن جدوجہد کو روکنے کے لیے بھارت طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

Latest articles

امریکی پابندیاں بھارت کے ساتھ تیل کی تجارت میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، روس

اردو انٹرنیشنل روس کے نائب وزیر توانائی پاول سوروکین نے کہا ہے کہ...

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں...

ترک صدر رجب طیب اردوان، دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری...

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

More like this