Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری:حکومت کا ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے آئندہ سال اپنے بیڑے میں مزید 8 طیارے شامل کرے گی، سی ای او

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ایئرلائن کی نجکاری کی پہلی کوشش کے دوران حکومت کو توقعات کے برخلاف صرف ایک سرمایہ کار کی جانب سے 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نجکاری کے پہلے مرحلے کے دوران خریداروں کی جانب سے عدم دلچسپی کی کئی وجوہات تھیں جن میں نئے طیاروں کی خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی اور قومی ایئرلائن کے قرضے شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کر دی ہے۔

چیئرمین نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے تحفظات پیش کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف نے ٹیکس ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

قائمہ کمیٹی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی آئی اے کے واجبات 45 ارب روپے ہیں، اس رقم میں سے 26 ارب روپے مختلف ٹیکس چارجز کی مد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ادا کرنے ہیں جبکہ 10 ارب روپے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر واجب الادا ہیں اور بقیہ پنشن کے واجبات ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ زیر التوا مسائل کے حل کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مالی بوجھ ممکنہ سرمایہ کاروں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

ایئر لائن کے نان کور اثاثے بولی کے عمل کا حصہ نہیں ہیں اور ان کے لیے علیحدہ پالیسی بنانے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کنسلٹنٹ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کو 2 سے 3 آپشنز تجویز کیے ہیں، جو ان پر غور کرے گی اور نان کور اثاثوں پر پالیسی جاری کرے گی، سی سی او پی ان آپشنز میں سے ایک اپنائے گا اور غیر اہم اثاثوں کے بارے میں ایک پالیسی جاری کرے گا۔

کمیٹی نے نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2024 پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس کی کچھ شقوں پر اعتراضات اٹھائے۔

کمیٹی نے وزارت قانون سے وضاحت طلب کی کہ کیا ایسی کوئی مثال موجود ہے جہاں کابینہ کے بجائے وزیراعظم کو نجکاری کے فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا ہو، کمیٹی نے وزارت کو آئندہ اجلاس میں متعلقہ تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی، بعد ازاں بل پر بحث اگلی میٹنگ تک ملتوی کردی گئی۔

کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری پر بھی تبادلہ خیال کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری پر غور کیا جائے گا۔

اس عمل کے لیے دو کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کروائیں جن میں سے بورڈ نے الواریز اینڈ مارسل مڈل ایسٹ لمیٹڈ کیلئے سفارش کی ہے۔

بعد ازاں حتمی بولی دہندگان نے وزیر خزانہ اور قانون کے سامنے ایک پریزنٹیشن پیش کی، جنہوں نے بولی دہندگان کے ساتھ آگے بڑھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے 3 ہوائی اڈوں کی ترقی، جدت ترازی اور ڈی آئی خان ہوائی اڈے پر ایک نئے سبزہ زار کی تعمیر کے لیے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

پی اے اے کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پی اے اے نے بولی کے عمل کے ذریعے جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے قومی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ماہرین مسافروں اور جہازوں کی بڑھتی ہوئی آمدورفت کے پیش نظر جدید ٹرمینلز، بہتر ٹیکسی ویز اور توسیع شدہ انفرااسٹرکچر ڈیزائن کریں گے۔

پی پی اے نے’سبزہ زار اور 3 ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن کے ترقیاتی منصوبے’ کا اعلان کیا تھا جس میں ڈی آئی خان ایئرپورٹ پر نئے سبزہ زار کی تعمیر جبکہ سکھر، اسکردو اور ڈی جی خان ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن اور توسیع شامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کہا ہے کہ ملک کو گلوبل گیٹ وے میں تبدیل کرنے کے لیے جدید، موثر اور عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کی ضرورت ہے۔

پی اے اے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ڈیزائن کا مرحلہ تیز کرنے اور عملدرآمد کی نگرانی کا کام بھی تفویض کردیا ہے۔

پی اے اے نے کہا کہ وہ اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان پل کا کام کریں گے ، ہموار ہم آہنگی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید برآں اتھارٹی کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر اہم منصوبے شروع کردیے ہیں۔

Tags: ایک اور کوشش پی آئی اے کی نجکاری حکومت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری قومی ایئرلائن

Post navigation

Previous: امریکا نے یوکرین کو فوجی سامان کی فراہمی بحال کردی
Next: ڈیپ سیک، محدود وسائل، بڑی کامیابی

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.