اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کھلاڑیوں، کوچز، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور بورڈ کے عہدیداروں کی محنت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار واپسی کی کیونکہ انہوں نے سخت محنت کی اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے میچز خصوصاً چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم اچھا کھیلے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ جیت کر پاکستانی شائقین کرکٹ کو بہترین تحفہ دیا۔