Thursday, February 6, 2025
Homeپاکستانصدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ...

صدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری کے دوران چین کا سرکاری دورہ کریں گے، انہیں چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین کی دعوت دی ہے۔

اس دورے کے دوران صدر مملکت چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور بالخصوص معیشت و تجارت، سی پیک، انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

اس دورے کے دوران بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

صدر آصف علی زرداری میزبان ملک کی دعوت پر نویں ایشین سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون، تجارتی اور معاشی شراکت داری، اور علاقائی ترقی، امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this