Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری

1 minute read
photo-online-25

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی روکنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومت کی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ و ریونیو، وزیر مملکت آئی ٹی، وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو کمیٹی ارکان میں شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر دیے ہیں، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کارکاتعین کرے گی، کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت اور مینٹی ننس کے لیے انتظامات کا تعین کرے گی، کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین کو سرپلس پول میں شامل یا دیگرحکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا جائزہ لےگی۔

کمیٹی کی جانب سے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کو آرڈی نیشن سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اعلیٰ سطح کی اس کمیٹی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی-

ذرائع کاکہنا ہےکہ آپریشنز بند ہونےکی صورت میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پرچیز نہیں کرسکےگا-

واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو وزیر اعظم ریلیف پیکج کےتحت فراہم کی جانے والی سبسڈی روک دی تھی-

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری پروگرام میں شامل ہے، موجودہ حکومت نےگزشتہ سال 5 سالہ نجکاری پروگرام کی فہرست میں یوٹیلیٹی اسٹورزکانام شامل کیا ہے۔

Tags: آپریشنز بند اثاثے پراپرٹی حکومت کی حفاظتی تحویل سبسڈی وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

Post navigation

Previous: امریکا نے غیر منصفانہ ٹیکس لگایا تو جواب دیا جائیگا، جسٹن ٹروڈو
Next: گوادر ائیرپورٹ: مواقع اور مشکلات

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

یہ بھی پڑہیے

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Show cause notice issued to Naseem Shah for controversial statement regarding Punjab Chief Minister-PCB
  • کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق متنازعہ بیان، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.