اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم فاریسٹ نے انگلینڈ کے نئے مینیجر تھامس ٹوچل کی موجودگی میں وولوز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور ایک اہم فتح حاصل کی۔ مڈفیلڈر مورگن گبز وائٹ نے میچ کے ساتویں منٹ میں فاریسٹ کے لیے پہلا گول کیا۔
اس کے بعد، ہڈسن اوڈوئی کے شاندار پاس پرکرس ووڈ نے ہاف ٹائم سے پہلے دوسرا گول کیا، جو اس سیزن کا ان کا 12واں گول تھا، جبکہ تائیو اوونی نے میچ کے اختتامی لمحات میں ایک جوابی حملے کے ذریعے تیسرا گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔
میزبان ٹیم کے کھلاڑی جواؤ گومز اور جورجن اسٹرینڈ لارسن نے بھی گول کرنے کی کوشش کی، لیکن فاریسٹ کے گول کیپر میٹز سیلز نے شاندار دفاع کیا۔ لارسن کو موریلو کی گول لائن کلیئرنس نے بھی ناکام بنایا۔
نوٹنگھم فاریسٹ فاریسٹ نے اس سیزن میں اپنی 12ویں فتح حاصل کی اور 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ جبکہ وولوز اس وقت ریلیگیشن زون کے قریب ہیں اور ٹیم کو معیار میں بہتری اور مزید کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔