Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: لیورپول کی ساؤتھمپٹن کے خلاف 3-2 کی شاندار فتح

پریمیئر لیگ: لیورپول کی ساؤتھمپٹن کے خلاف 3-2 کی شاندار فتح

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول نے پریمیئر لیگ میں سرفہرست اپنی برتری کو آٹھ پوائنٹس تک بڑھا دیا، لیکن ساؤتھمپٹن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی لیکن انہوں نے محمد صلاح کے شاندار کھیل کی بدولت کامیابی حاصل کی۔

میچ کے 30ویں منٹ میں لیورپول نے فلین ڈاونس کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ڈاونس نے اپنے پنالٹی ایریا میں غلط پاس دیا، جو سیدھا لیورپول کے کھلاڑی ڈومینک سوبوسزلائی کے پاس پہنچا۔ سوبوسزلائی نے شاندار شاٹ مار کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم، ہاف ٹائم سے پہلے لیورپول کے کھلاڑی ورجل وین ڈجک کی غلطی کی وجہ سے ساؤتھمپٹن نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ وین ڈجک نے گیند کھو دی، جس کے بعد اینڈی رابرٹسن نے ساؤتھمپٹن کے ٹائلر ڈائبلنگ کو گرا دیا۔ ریفری نے (وی اے آر) جائزے کے بعد پنالٹی دی جس پر ایڈم آرمسٹرانگ نے ریباؤنڈ پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

اس کے بعد56ویں منٹ میں میٹیس فرنینڈس کے گول نے ساؤتھمپٹن کو برتری دلائی، لیکن ان کی دفاعی کمزوریوں نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ 65ویں منٹ میں گول کیپر ایلکس میکارتھی کی غلطی کے باعث محمد صلاح نے ریان گراوینبرچ کی طویل پاس پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

میچ کے اختتام سے سات منٹ پہلے ساؤتھمپٹن کے کھلاڑی یوکی سوگاوارا نے غیرضروری ہینڈ بال کی، جس پر دی گئی پنالٹی کو صلاح نے بغیر کسی غلطی کے گول میں تبدیل کر کے لیورپول کو فتح دلائی۔

اس فتح کے بعد لیورپول نے اپنی برتری کو آٹھ پوائنٹس تک بڑھا دیا اور اگلے ہفتے مانچسٹر سٹی کے ساتھ ہونے والے بڑے میچ سے پہلے قائدانہ پوزیشن مضبوط کر لی۔ ساؤتھمپٹن، جو پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں ہے،اسے اپنی دفاعی غلطیوں کی وجہ سے ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

premier league standings
premier league standings

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this