پریمیئر لیگ: ناٹنگھم فارسٹ کی کرسٹل پیلس کے خلاف 1-0 سے فتح

0
46

پریمیئر لیگ: ناٹنگھم فارسٹ کی کرسٹل پیلس کے خلاف 1-0 سے فتح

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) ناٹنگھم فارسٹ کے اسٹرائیکر کرس وڈ نے کرسٹل پیلس کے گول کیپر ڈین ہینڈرسن کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو پریمیئر لیگ میں 1-0 کی سے فتح دلائی، جس کے بعد مہمان ٹیم کرسٹل پیرس اس سیزن میں اب تک ایک بھی جیت حاصل نہیں کر سکی۔

اس جیت کے ساتھ کرس ووڈ نے سیزن کا پانچواں گول بھی اسکور کیا ۔

پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں فارسٹ نے میچ کے دوسرے ہاف کے 20 منٹ بعد برتری حاصل کی، جب نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرس ووڈ نے دوسرے ہاف کے 19ویں منٹ میں واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

Wood strikes give Nottingham Forest 1-0 win over Crystal Palace

ان کے دائیں پاؤں سے شاندار شاٹ پنالٹی باکس کے باہر سے پوسٹ کے اندر جا گھسا۔ گول کیپر ڈین ہینڈرسن گیند کو روکنے کے لیے بہتر ہاتھ نہ لگا پانے پر مایوس ہوئے کیونکہ وہ گیند کو کارنر میں بھیجنے کی کوشش میں ناکام رہے۔

کرسٹل پیلس نے دو مرتبہ گیند کو پوسٹ سے ٹکرایا،لیکن حقیقت میں انہوں نے میچ کے دوران زیادہ مواقع نہیں بنائے۔

میچ میں لیگ کی دوسری بہترین دفاعی ٹیم کا سامنا سب سے خراب حملہ آور ٹیم سے تھا، اور لندن کلب ناٹنگھم فارسٹ نے اپنی آٹھ میچوں میں مجموعی طور پر صرف پانچ گول کیے ہیں۔