اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں چیلسی اور آرسنل نے اسٹیمفورڈ برج پر ایک دلچسپ ڈرا کھیلا لیکن اس ڈرا کا مطلب ہے کہ دونوں ٹیموں نے لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست لیور پول کے قریب جانے کا موقع گنوا دیا
اس نتیجے کے بعد، دونوں ٹیموں کے 19 پوائنٹس ہیں، جو ٹاپ پوزیشن پر براجمان لیور پول سے سے نو پوائنٹس کم ہیں۔ جبکہ آرسنل اپنے پچھلے پانچ میچوں میں کسی بھی مقابلے میں جیتنے میں ناکام رہا ۔
میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں کے پاس مواقع آئے جیسا کہ کول پامر نے میچ کا آغاز ایک طاقتور شاٹ سے کیا، جسے رایا نے روک لیا۔ اس کے بعد مالو گوسٹو کا ہیڈر گول پوسٹ ٹکرا گیا۔
پہلے ہاف میں، مارٹینیلی کو بھی ایک اچھا موقع ملا تھا، لیکن کائی ہیورٹز کا گول آف سائیڈ قرار دے کر رد کر دیا گیا۔
تاہم ،میچ میں سب سے پہلے مہمان ٹیم آرسنل نے اس وقت گول کیا جب گیبریل مارٹینیلی نے مارٹن اوڈیگو کا کراس پکڑا اور اسے بیک پوسٹ پر کیچ کیا۔ مارٹینیلی نے چیلسی کے گول کیپر رابرٹ سانچیز کو اپنے قریبی پوسٹ پر چکمہ دیتے ہوئے گول کر دیا۔
اس کے بعد چیلسی نے بھی برابری کا گول داغ دیا جب پیڈرو نیٹو نے اینزو فرنینڈز کے پاس پر دوڑ لگاتے ہوئے ایک طاقتور شاٹ مارا، جو ڈیوڈ رایا کے ڈائیو کے باوجود سیدھا گول میں چلا گیا۔
انگلینڈ کے ونگر بکائیو ساکا انجری کی وجہ سے میچ کے آخری لمحات میں لنگڑاتے ہوئے نظر آئے، جب دونوں ٹیمیں فاتح گول کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہی تھیں۔
آرسنل نے گول کے قریب پہنچنے کی کوشش کی، لیکن لیانڈرو ٹروسارڈ، ولیم سلیبا کے کراس کو گول میں نہ مار سکے اور اس کے فوراً بعد، ریفری مائیکل اولیور نے میچ کا اختتام کر دیا۔
چیلسی نے اپنی گزشتہ 10 میچوں میں صرف ایک بار شکست کا سامنا کیا ہے اور وہ پورے اعتماد کے ساتھ کھیل رہی تھی۔