Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستاناسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ

Published on

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 39 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 495 پوائنٹس یا 0.69 فیصد بڑھ کر 72 ہزار 547 پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 51 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف محمد فاروق نے تیزی کے رجحان کی وجہ ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار کی رپورٹس، آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام اور مہنگائی، شرح سود میں کمی کی توقعات کو قرار دیا تھا۔

اکثر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجوہات بتائی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑھتے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد مین اضافہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

Latest articles

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے...

پی ایس ایل 10 کیلئے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس...

جسپریت بمراہ نے بشن سنگھ بیدی کا 47 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے اسٹینڈ ان کپتان جسپریت بمراہ نے...

More like this