Saturday, January 18, 2025
Homeامریکہپولز سے پتا چلتا ہےکہ آپ الیکشن نہیں جیت سکتے،نینسی پلوسی کی...

پولز سے پتا چلتا ہےکہ آپ الیکشن نہیں جیت سکتے،نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

Published on

پولز سے پتا چلتا ہےکہ آپ الیکشن نہیں جیت سکتے،نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے فون کال پرمبینہ گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے صدر سے کہا کہ پولز سے پتا چلتا ہےکہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک ذریعہ نے بتایا ہےکہ نینسی پلوسی اور بائیڈن کے درمیان بات چیت گزشتہ ہفتےہوئی تھی اور اس گفتگو میں پلوسی نے بائیڈن کوکہا کہ پولز سے پتا چلتا ہےکہ وہ صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی نے بائیڈن کوبتایا کہ پولز میں ان کی شکست دکھائی دے رہی ہے، نینسی نے بتایا کہ پولزکے مطابق بائیڈن ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے لہٰذا بائیڈن کا انتخاب لڑنا ڈیموکریٹس کی جیت کے امکان کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کی گفتگوکے ردعمل میں بائیڈن نے پولز سے متعلق دفاعی اندازاختیار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس ایسے پولز ہیں جوکامیابی کا بتا تے ہیں، کسی ذریعہ نے اشارہ نہیں دیا کہ پیلوسی سمجھتی ہیں کہ بائیڈن کو انتخابی دوڑسے باہر ہوجانا چاہیے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر پرمنحصر ہےکہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخاب لڑیں گے یا نہیں.
مزید پڑھیں ؛ ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی پہلی بار سیاسی منظر عام پر آگئیں

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this