Tuesday, January 7, 2025
Homeپاکستانپی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے پر وزیراعظم کی اسلام آباد...

پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے پر وزیراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

Published on

پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے پر وزیراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحدہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی اور پی ایس ایل نے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this