Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsپشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا...

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Published on

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے دو صفحات کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، جسے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 10 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں۔

مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا، سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی ایک لاکھ دونفری ضمانت منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار کے پاس اگر کوئی ضمانتی نہیں تو 50 ہزار کیش پیسے عدالت میں جمع کروا سکتی ہیں۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے زرتاج گل کی ضمانت کے حوالے سے درخواست کی ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی تھی۔

اس موقع پر سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا تھا کہ اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیے، اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ عورت ساری رات ہائی کورٹ میں گزارتی، آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچیں تھیں، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں گرفتار کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت الیکشن کی گہما گہمی ہے لیکن میرے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج صبح سے پشاور ہائی کورٹ کے سامنے سرینڈر کرنے آئی ہوئی ہوں اور اگر آپ مجھ سے 9مئی کی مذمت کرانا چاہتے ہیں تو میں 9مئی کے واقعات پر معافی مانگتی ہوں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this