
PCB's decision to send Wahab Riaz to Maldives for ICC coaching workshop
پی سی بی کا وہاب ریاض کو آئی سی سی کی کوچنگ ورکشاپ کے لیے مالدیپ بھیجنے کا فیصلہ
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض مالدیپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کوچنگ ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔
پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی 29-30 جولائی کو مالدیپ میں دو روزہ ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد کرےگا سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور (ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی) ورکشاپ میں شرکت کریں گے ۔
بیان کے مطابق، ورکشاپ کا مقصد نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما کے طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید ترین کوچنگ تکنیک کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
مزید برآں، جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس 24 جولائی سے مالے میں شیڈول چار روزہ آئی سی سی لیول.2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ ورکشاپ رکن ممالک کو معیاری لیول 2 ٹیوٹرز سے آراستہ کرنے کے لیے آئی سی سی کے تربیتی اور تعلیمی پروگرام کا بھی حصہ ہے جو اس کے بعد کوچز کو تربیت دیں گے۔
آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کرکٹر اقبال سکندر اور بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کپتان امین الاسلام کو کورس کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی نے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو 10 جولائی کو سلیکشن کمیٹی سے برطرف کر دیا تھا۔
وہاب کو سینئر ٹیم مینیجر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا جبکہ ٹیم منیجر منصور رانا اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔