Sunday, July 7, 2024
کھیلکرکٹپی سی بی نے بین الاقوامی کرکٹ سیزن 2024-25 کے شیڈول کی...

پی سی بی نے بین الاقوامی کرکٹ سیزن 2024-25 کے شیڈول کی تصدیق کردی

پی سی بی نے بین الاقوامی کرکٹ سیزن 2024-25 کے شیڈول کی تصدیق کردی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےمردوں کے 2024-25 کے بین الاقوامی کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

2024-25 ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے ساتھ راولپنڈی (21-25 اگست) اور کراچی (30 اگست-3 ستمبر) میں دو ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔

انگلینڈ کی ٹیم ملتان (7-11 اکتوبر)، کراچی (15-19 اکتوبر) اور راولپنڈی (24-28 اکتوبر) میں تین ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، اور ویسٹ انڈیز کراچی میں دو ٹیسٹ (16-20 جنوری) اور ملتان (24-28 جنوری)کھیلے گا.

اس کے علاوہ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ملتان میں 8 سے 14 فروری تک ون ڈے سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔

ہوم انٹرنیشنل میچز کے علاوہ مردوں کی ٹیم 4 نومبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، جس میں دو ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور9 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے لیے اب اپنے 2024-25 ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دینا، اور اس کا اعلان کرنا انتہائی اہم تھا یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مردوں کی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور پی سی بی ایونٹ کے عملے کے پاس ان سیریز کی تیاری، منصوبہ بندی اور ہماری بہت زیادہ توقعات اور معیارات پر پورا اترنے کے لیے کافی وقت ہے، جس سے پاکستان کو ایک شاندار کرکٹ قوم کے طور پر اور پی سی بی کو ایک مکمل پیشہ ور تنظیم کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

25-2024 میں پاکستان کے ہوم بین الاقوامی میچوں کا شیڈول:
پاکستان میں بنگلہ دیش (2 ٹیسٹ)

اگست 21-25. پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی

اگست30-3 ستمبر – دوسرا ٹیسٹ، کراچی

پاکستان میں انگلینڈ (3 ٹیسٹ)

اکتوبر7-11 . پہلا ٹیسٹ، ملتان

اکتوبر15-19. دوسرا ٹیسٹ، کراچی

اکتوبر 24-28. تیسرا ٹیسٹ، راولپنڈی

پاکستان میں ویسٹ انڈیز (2 ٹیسٹ)

جنوری 16-20. پہلا ٹیسٹ، کراچی

جنوری 24-28. دوسرا ٹیسٹ، ملتان

پاکستان میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ (ون ڈے سہ فریقی سیریز)

فروری8 . پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ملتان

فروری10 . نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، ملتان

فروری 12. پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ملتان

فروری 14. فائنل، ملتان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025

آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا شرکت کرنے والی ٹیمیں ہیں: افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ۔

فروری19 افتتاحی میچ

مارچ 9. فائنل

25-2024 میں پاکستان کے باہر ہونے والے بین الاقوامی میچوں کا شیڈول:

پاکستان سے آسٹریلیا (3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی)

نومبر 4. پہلا ون ڈے، میلبورن

نومبر 8. دوسرا ون ڈے، ایڈیلیڈ

نومبر 10. تیسرا ون ڈے، پرتھ

نومبر14 . پہلا ٹی ٹوئنٹی، برسبین

نومبر 16. دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سڈنی

نومبر 18. تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ہوبارٹ

پاکستان سے زمبابوے (3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی)

نومبر 24. پہلا ون ڈے، بلاوایو

نومبر 26. دوسرا ون ڈے، بلاوایو

نومبر28. تیسرا ون ڈے، بلاوایو

دسمبر 1. پہلا ٹی ٹوئنٹی، بلاوایو

دسمبر 3. دوسرا ٹی ٹوئنٹی، بلاوایو

دسمبر5 . تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بلاوایو

پاکستان سے جنوبی افریقہ (3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور دو ٹیسٹ)

دسمبر 10. پہلا ٹی ٹوئنٹی، ڈربن

دسمبر13. دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سنچورین

دسمبر 14. تیسرا ٹی ٹوئنٹی، جوہانسبرگ

دسمبر 17. پہلا ون ڈے، پارل

دسمبر 19. دوسرا ون ڈے، کیپ ٹاؤن

دسمبر22. تیسرا ون ڈے، جوہانسبرگ

دسمبر 26-30. پہلا ٹیسٹ، سنچورین

جنوری3-7 – دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن

دیگر خبریں

Trending

England Women defeated New Zealand in the first match of the T20 series

انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے...

0
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈینی وائٹ کی تیز رفتار نصف سنچری اورسارہ گلین کی شاندار باؤلنگ( 3/16) کی بدولت انگلینڈ ویمن...