Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل نئی سلیکشن...

پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل نئی سلیکشن کمیٹی کی تصدیق کردی

Published on

spot_img

پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل نئی سلیکشن کمیٹی کی تصدیق کردی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف اگست کے آخر میں شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کی تصدیق کر دی۔

نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ پی سی بی کی جانب سے سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا کیونکہ قومی کرکٹ ریگولیٹری باڈی نے دونوں ارکان پر اعتماد کھو دیا تھا۔

نئی سلیکشن کمیٹی کپتان (ریڈ اینڈ وائٹ بال)، ہیڈ کوچز ، اسد شفیق اور محمد یوسف پر مشتمل ہے ان ارکان کو ووٹ دینے اور فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

دریں اثنا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، چیئرمین بلال افضل کے مشیر، منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی حسن چیمہ، ڈائریکٹ ہائی پرفارمنس ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کمیٹی کے نان ووٹنگ ممبران ہیں۔

نئی کمیٹی اسکواڈ کا فیصلہ کرے گی جو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شامل ہو گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے حصے کے طور پر کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مایوس کن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 مہم کے بعد، وہاب اور رزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this