اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میٹنگ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاسوں میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نقوی نے یہاں پہنچ کر آئی سی سی حکام سے ون آن ون ملاقاتیں کیں انہوں نے مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مزید وکالت کرنے کے لیے آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس اور دیگر سینئر وفود سے بھی ملاقات کی۔
تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ نقوی پاکستان کے موقف پر ثابت قدم رہے اور ملک کی قانونی پوزیشن کو اعلیٰ ترین کرکٹ باڈی کے ساتھ شیئر کیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی آج دبئی میں ہی رہیں گے اور ویڈیو لنک کے ذریعے انتہائی متوقع آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شامل ہوں گے
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 تعطل کا شکار ہے، جب کہ پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔